Nazar Se Nazar Milao - Best Urdu Ghazal - Sad Poetry - Best Shayari
جس سمت بھی دیکھو نظر آتا ہے کہ تم ہو
اے جانِ جہاں کوئی تم سا ہے کہ تم ہو
نظر نظر سے ملاو بھی سوچتے کیا ہو
چھلکتا جام پلاو بھی سوچتے کیا ہو
نظر نظر سے ملاو بھی سوچتے کیا ہو
اے شوقِ نظارہ کیا کہیے
نظروں میں کوئی صورت ہی نہیں
اے ذوقِ تصور کیا کیجئے ہم صورتِ جاناں بھول گئے
نظر نظر سے ملاو بھی سوچتے کیا ہو
ترس گئیں ہیں نگاہیں تو ہونٹ سوکھ گئے
نگاہِ ناز اٹھاو بھی سوچتے کیا ہو
لے دے کے اپنے پاس اک نظر تو ہے
کیوں دیکھیں کسی کی نظر سے ہم
نگاہِ ناز اٹھاو بھی سوچتے کیا ہو
دلوں کی دھڑکنیں ہو جائیں جس سے ہم آہنگ
کوئی ترانہ سناو بھی سوچتے کیا ہو
صبا تو کیا ہے مجھے دھوپ تک جگا نہ سکی
کہاں کی نیند اتر آئی ہے ان آنکھوں میں
کوئی ترانہ سناو بھی سوچتے کیا ہو
جس طرح خواب میرے ہو گئے ریزہ ریزہ
اس طرح سے نہ کوئی کبھی ٹوٹ کے بکھرے کوئی
کوئی ترانہ سناو بھی سوچتے کیا ہو
شمار اس کی سخاوت کا کیا کریں
کہ وہ شخص چراغ بانٹتا پھرتا ہے چھین کر آنکھیں
کوئی ترانہ سناو بھی سوچتے کیا ہو
جس کو طوفان سے الجھنے کی ہو عادت محسن
ایسی کشتی کو سمندر بھی دعا دیتا ہے
کوئی ترانہ سناو بھی سوچتے کیا ہو
چھڑا ہے نغمائے سازِحیات اے تائب
خدا را اس گھڑی آو بھی سوچتے کیا ہو
نظر نظر سے ملاو سوچتے کیا ہو
0 Comments