New Heart Touching Naat Sharif 2021
Madine Ke Jalway
مدینے کے جلوے، مدینے کی راتیں
ہمیں بھی خُدایا دِکھا جلدی جلدی
تڑپتے ہیں دن رات جو حاضری کو
اُنھیں بھی خُدایا بُلا جلدی جلدی ۔۔
وہ روضے کا منظر وہ محراب و منبر
وہ جنت کی کیاری بڑی پیاری پیاری
جہاں پر لگی میرے آقا کی تلیاں
ہمیں بھی وہ گلیاں دکھا جلدی جلدی ۔۔
جنہیں سن کے کرتے ہیں افطار و سحری
سبھی ماہِ رمضان میں عُشاقِ نبویؐ
جنہیں سن کے ہوتا ھے اک کیف طاری
ہمیں وہ اذانیں سنا جلدی جلدی ۔۔
ہے جس سے محبت میرے مصطفیٰ کو
جو چاہتا ہے خود بھی حبیبِ خدا کو
جہاں پر مکیں میرے حمزہ پیا ہیں
اُحَد کی وہ وادی دکھا جلدی جلدی ۔۔
سنا ہے مدینہ کرم ہی کرم ہے
فقیروں کا مسکن نبیؐ کا حرم ہے
صبح شام جس در پہ آئیں فرشتے
وہ دربار ہم کو دکھا جلدی جلدی ۔۔
میرے دل کی دھڑکن ہے ہر دم دعا گو
بلا مجھے ۔۔۔۔اب تو مولا۔۔۔۔۔ بلا لو
میری پیاس اب تو بڑھتی ہی جائے
اسے اے خدایا بجھا جلدی جلدی ۔۔
0 Comments