Fsee

Alag Baitha Hon | Pir Naseeruddin Naseer Lyrics With English Shayari | S...

Deen Se Door Na Mazhab Se Alag Betha Hoon | Pir Naseeruddin Naseer Lyrics With English Shayari

دین سے دور نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں
 
تیری دہلیز پے ہوں سب سے الگ بیٹھا ہوں

ڈھنگ کی بات کہے کوئی تو بولوں میں بھی
 
مطلبی ہوں کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں

بزمِ احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے
 
مطمَن دل ہے بہت جب سے الگ بیٹھا ہوں

یہی مسلک ہے میرا اور یہی میرا مقام
 
آج تک خواہش منصب سے الگ بیٹھا ہوں

عمر کرتا ہوں بسر گوشہ اے تنہائی میں
 
جب سے وہ روٹھ گیے تب سے الگ بیٹھا ہوں

میرا انداز نصٓیر اہلِ جہاں سے ہے جدا
 
سب میں شامل ہوں مگر سب سے جدا بیٹھا ہوں


Post a Comment

0 Comments