Teri Ik Nazar Ki Qeemat | Sufiana Kalam | Sufism | Lyrics | Sufi Lines
ذرا کرم جو کسی کی نگاہ ناز کرے
وہ مجھ کو ایسے دو عالم سے بے نیاز کرے
اسے ملا گا کم از کم ہزار حج کا سواب
ادا جو کوچہ جاناں میں ایک نماز کرے
یک نگاہ ناز جاناں قیمت ایمان ما
تیری اک نظر کی قیمت میری زندگی نہیں ہے
تیرے اس کرم کا بدلہ میری بندگی نہیں ہے
تیرے حسن کی پرستش میرا مشربِ طریقت
یہ ہے دینِ پاک بازاں کوئی کافری نہیں ہے
جو نہ جاں پہ کھیل جائے وہ نہ اس طرف کو آئے
کہ دیارِ عاشقی میں راہِ واپسی نہیں ہے
کوئی مست چشم ساقی کوئی ہے شہید غمزہ
ہر بادہ کش کی حالت یہاں ایک سی نہیں ہے
رہے عمر بھر بھٹکتے وہ نہ ظلمتوں سے نکلے
تیرے آفتابِ رخ کی جہاں روشنی نہیں ہے
ہے شرابِ عشق ساقی غمِ دو جہاں کا درماں
اے علیم! اس سے بہتر کوئی مے کشی نہیں ہے
میرے سر کی آبرو ہے تیرے در کی خاکپائی
تیری ایک نگاہ الفت میری عمر کی کمائی
میں جہاں کہی بھی جاوں رہوں گا غلام تیرا
میری لاج رکھنا یہ ہی بے نوا کی بے نوائی
تیرے سنگ آستاں کے نہ میری جبیں لائک
یہ تیرا کرم ہے پھر بھی تیرے در تک رسائی
میری خاک کو میسر نہ سکوں ہوا قبر میں
جو غبار بن کے جانا تیرے سنگ در پہ آئی
دیر و حرم کی خواہش میرے دل میں نہ رہی اب
تیرے آستاں کی جب سے مجھ کو ملی گدائی
0 Comments