Fsee

ab jam nigahon ke nasha kyun nahin dete | urdu sad ghazal in urdu | Sami...

ab jam nigahon ke nasha kyun nahin dete | urdu sad ghazal in urdu

اب جام نگاہوں کے نشہ کیوں نہیں دیتے
اب بول محبت کے مزا کیوں نہیں دیتے

تم کھول کے زلفوں کو اڑا کیوں نہیں دیتے
تم شان گھٹاؤں کی گھٹا کیوں نہیں دیتے

اک گھونٹ کی امید سمندر سے نہیں جب
پھر آگ سمندر میں لگا کیوں نہیں دیتے

تم دوسرے لوگوں پہ نہ رکھا کرو الزام
ہر بات میں تم میری خطا کیوں نہیں دیتے

قاتل کا ہے کیا نام یہ سب پوچھ رہے ہیں
کیا ہم بھی ہیں ہم نام بتا کیوں نہیں دیتے

تم کو مرے انداز وفا سے ہے شکایت
تم مجھ کو وفا کر کے دکھا کیوں نہیں دیتے

جو لوگ علیمؔ اپنی جگہ میر بنے ہیں
اشعار کو وہ طرز ادا کیوں نہیں دیتے



Post a Comment

0 Comments