Mila Hai Kufre Ishq Lyrics | Aleem Ullah Safi | Sufi Kalam 2022 | Sufiana Kalam 2022
ملا ہے کفر عشق اس کی عطا سے
نوازا اس نے ہر غم کی دوا سے
نہیں کچھ دور یاں سے کوئے جاناں
فنا ہو جا کبھی پہلے فنا سے
میری دیوانگی پہ ہو نہ حیراں
بہت ملتی ہے وہ صورت خدا سے
میں کفر و دین سے واقف نہیں ہوں
نہیں اٹھتا ہے یہ سر ایک نقش پا سے
دو عالم چھوڑ کر تجھ کو اے جاناں
بہت رو رو کے مانگا ہے خدا سے
نہ جانے آج کیوں آتی ہے مجھ کو
لباس یار کی خوشبو ہوا سے
جمال یار کا رنگیں فسانہ
علیم اللہ سنا پھر ابتدا سے
#AleemUllahSafi #AleemUllahSafikalam
#AleemUllahSafilyrics #Fseeproduction #Milahaikufreishq
0 Comments