Fsee

Haram Hai Kya Cheez Dair Kya Hai Lyrics | Sami Kanwal | Fsee Production

Haram Hai Kya Cheez Dair Kya Hai Lyrics

Read online YouTube Sufi Kalam Haram Hai Kya Cheez Dair Kya Hai 2022 the big collection of fana buland shehri Sofi Kalam on this blog. We provide you the latest, most popular and Treading Best Sufiana kalam lyrics.

حرم ہے کیا چیز دیر کیا ہے
کسی پہ میری نظر نہیں ہے

میں تیرے جلووں میں کھو گیا ہوں
مجھے اب اپنی خبر نہیں ہے

حسرت خلد نہیں آرزوئے حور نہیں
تیرے جلوؤں کے سوا کچھ مجھے منظور نہیں

تجھے سوچنا محبت, تجھے دیکھنا عبادت
یہی میری بندگی ہے میں کروں تیری عبادت
 
جنہیں ہے ڈر راہ امتحاں سے
انہیں ابھی یہ خبر نہیں ہے
اگر کرم ان کا راہبر ہو
کٹھن کوئی رہ گزر نہیں ہے

بہ شوق سجدہ چلے ہیں لیکن
عجیب مسلک ہے عاشقوں کا
وہاں عبادت حرام ٹھہری
جہاں ترا سنگ در نہیں ہے

تری طلب تیری آرزو میں
نہیں مجھے ہوش زندگی کا
جھکا ہوں یوں تیرے آستاں پر
کہ مجھ کو احساس سر نہیں ہے

تری نوازش مری مسرت
 مری تباہی جلال تیرا
کہیں نہیں ہے مرا ٹھکانہ
جو تیری سیدھی نظر نہیں ہے

جہاں بھی ہے کوئی مٹنے والا
تری عنایت کے سائے میں ہے
بنا لیا جس کو تو نے اپنا
جہاں میں وہ در بدر نہیں ہے

ہر اک جگہ تو ہی جلوہ گر ہے
وہ بت کدہ ہو یا طور سینا
نگاہ دنیا ہے کور باطن
تری تجلی کدھر نہیں ہے

یہیں پہ جینا یہیں پہ مرنا
 یہیں ہے دنیا یہیں ہے عقبیٰ
فناؔ در یار کے علاوہ
 کہیں ہمارا گزر نہیں ہے 


Post a Comment

0 Comments