Meri ulfat madine se younhi nahi mera din aur duniya madine me hai with lyrics
Meri ulfat medine se youn hi nahin with Lyrics
Meri ulfat Madine se youn hi nahi Mere aaqa ka rouza Madine mein haiمیری الفت مدینے سے یوں ہی نہیں میرے آقا کا روضہ مدینے میں ہے
میں مدینے کی جانب نہ کیسے کھینچوں میرا تو جینا مرنا مدینے میں ہے ۔
عرشِ اعظم سے جس کی بڑی شان ہے روضہ مصطفٰی جس کی پہچان ہے ۔
جس کا ہم پلا کوئی محلہ نہیں ایک ایسا محلہ مدینے میں ہے ۔
پھر مجھے موت کا کوئی خطرہ نہ ہو موت کیا زندگی کی بھی پروا نہ ہو۔
کاش سرکار اک بار مجھ سے کہیں اب تیرا مرنا جینا مدینے میں ہے ۔
سرور ِ دو جہاں سے دعا ہے مری، ہاں بد چشم تر التجا ہے مری
ان کی فہرست مین میرا بھی نام ہو ، جن کا روز آنا جانا مدینے میں ہے
جب نظر سوئے طیبہ روانہ ہوئی ساتھ دل بھی گیا ساتھ جاں بھی گئی
میں منیر اب رہوں گا یہاں کس لئے میرا سارا اثاثہ مدینے میں ہے ۔
0 Comments