Diya Ko Aazma Kar Dekha Hain Lyrics | Maqbool Hussain
ہواؤں میں جلا کر دیکھنا ہے
دئیے کو آزما کر دیکھنا ہے
یہ سچ ہے وقت تھک کر سو گیا ہے
اسے پھر بھی جگا کر دیکھنا ہے
مچلتی ہے حرارت اک لہو میں
ابھی خود کو جلا کر دیکھنا
ہے
پری خانہ بسا ہے ایک دل میں
نیا پتھر سجا کر دیکھنا ہے
لعیں پھرتے ہیں خنجر تیز کر کے
ہمیں گردن کٹا کردیکھنا ہے
عجب وحشت پروں میں ہے ہمارے
بریدہ ہیں اڑا کر دیکھنا ہے
0 Comments