Fsee

Kon aye ga Lyrics | Maqbol Hussain - Fsee Production

Kon aye ga Lyrics | Maqbol Hussain


 _______Lyrics_________

ورنہ ممکن تھا کہاں شہر میں آنا تیرے
یہ تو پتوں کی طرح مجھ کو ہوا لے آئ

مجھ کو چاہت تھی ترے وصل کی لیکن مقبول
ہجر تک یوں ہی مجھےتیری جفا لے آٗئ

ذیت ہو گئی یادیں بچانے کون آۓ گا
تری باتیں مرے ہم دم سنانے کون آۓ گا

میں پاگل روٹھ جاتا ہوں تری تصویر سے اکثر
اگرچہ جانتا ہوں کہ منانے کون آۓ گا

پرندے بھی کوئی نغمہ نہیں گاتے درختوں پر
مرا اجڑا ہوا گلشن بسانے کون آۓ گا

مری بھٹکی نگاہوں نے کبھی دیکھا جو کمرے میں
تو کھڑکی سے نکل کر مسکرانے کون آۓ گا

کوئی صورت توایسی ہو گۓ دن لوٹ آئیں پھر
مجھے پل پل محبت سے ستانے کون آۓ گا

کبھی جو عید آتی تو یادیں لوٹ آتیں ہیں
سجا کر ہاتھ مہندی سے دکھانے کون آۓ گ

پرندے بولتے ہیں جب منڈیروں پر کبھی شاکر
دھڑکتا ہے مرا بھی دل نجانے کون آۓ گ
____________________________

Post a Comment

0 Comments