Batil Ho | New Sufi Kalam | Sufiana Kaalam | Sufism | Urdu Sufi Lines
باطل ہو قوی پھر بھی مٹے فِیل سے پوچھو
کس طرح مٹاتے ہیں ؟ ابابیل سے پوچھو
پیغامِ خدا ، غارِ حرا ، قربِ محمدﷺ
اِقرا کا شرف حضرت ِ جبریلؑ سے پوچھو
فاروقؓ کے رقعے نے کیا خُشک کو پُر آب
مکتوبِ عمرؓ ، حکمِ خدا نِیل سے پوچھو
یوسفؑ نے کنویں پر جو لرز کر کہا بھائی
وہ سوزِ برادر لبِ ہابیل سے پوچھو
بِن باپ کے لائے ، وہ جو بِن موت اٹھائے
وہ کون ہے؟ یہ صاحب ِانجیل سے پوچھو
اک روز فنا ہونا ہے یہ عالمِ دو رنگ
کیسے ؟ یہ کوئی صورِ سرافیلؑ سے پوچھو
ڈھانچے بنے ، پھر ماس چڑھا ، جی اُٹھے مُردے
حیرت کا سماں دیدہ ء حِزقیلؑ سے پوچھو
مقتول نے دی اپنے ہی قاتل پہ گواہی
تفسیر پڑھو قصہء عامیل سے پوچھو
آموزشِ تعظیم و ادب آدمِؑ خاکی
انجام تکبر کا عزازیل سے پوچھو
شاعر : زبیر راج
0 Comments