Fsee

Kalam Peer Naseer ud din Naseer | Sufi Kalam 2021 | Best Kalam 2021| Sam...

Kalam Peer Naseer ud din Naseer | Sufi Kalam 2021 | Best Kalam 2021

غمِ ہجراں کی ترے پاس دوا ہے کے نہیں
جاں بہ لب ہے ترا بیمار سنا ہے کے نہیں

وہ جو آیا تھا تو دل لے کے گیا ہے کے نہیں
جھانک لے سینے میں کم بخت ذرا ہے کے نہیں

مخمصے میں تری آہٹ نے مجھے ڈال دیا
یہ میرے دل کے دھڑکنے کی صدا ہے کے نہیں

سامنے آنا گزر جانا تغافل کرنا
کیا یہ دنیا میں قیامت کی سزا ہے کے نہیں

اہلِ دل نے اُسے ڈھونڈا اُسے محسوس کیا
سوچتے ہی رہے کچھ لوگ خدا ہے کے نہیں

تم تو ناحق مری باتوں کا بُرا مان گئے
میں نے جو کچھ بھی کہا تم سے بجا ہے کے نہیں

آبرو  جائے نہ اشکوں کی روانی سے نصیر
سوچتا ہوں یہ محبت میں روا ہے کے نہیں


Post a Comment

0 Comments